پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ اگر اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو میرے لئے ہر دن خواتین کا ہی دن ہوتا ہے۔
گزشتہ روز شوبز اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی۔
اداکارہ نیلم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر ہم اپنے مذہب ’اسلام‘ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں تو میرے لیے تو روزانہ ہی خواتین کا دن ہوتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ دن ہمیں اُن خواتین کے لیے منانا چاہئے جو زندگی کی تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کر کے کامیابی حاصل کرتی ہیں۔
نیلم منیر نے مزید لکھا کہ’میری دُعا ہے کہ ہمارا معاشرہ ’اسلام‘ کی حقیقی روح پر چلے اور ہماری خواتین کو وہ تمام حقوق عطا کرے جو اسلام نے عورتوں کو عطا کیے ہیں، آمین۔