حال ہی میں عمیرہ احمد کا ڈرامہ "الف" اپنی منفرد کہانی اور جان دار پیغام کے باعث شائقین کے دلوں میں اپنا مضبوط مقام بنا چکا ہے۔
رواں ہفتے اس کی آخری قسط نشر ہونے والی ہے۔ جس کے لئے شائقین بڑے بے قرار نظر آر ہے ہیں۔ سب کو یہ تجسس بڑھ رہا ہے کہ اس روحانی کہانی کا اختتام کس انداز میں ہوگا؟
آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایسی دلچسپ پیشن گوئیاں جو کہ آخری قسط سے متعلق کی جارہی ہیں۔
1: مومنہ (سجل علی) اور قلب مومن (حمزہ علی عباسی) ایک دوسرے کو اپنا لیں گے۔۔۔ اور روایتی ہیپی اینڈننگ ہوگی۔۔۔
2: کیا قلب مومن ترکی چلا جائے گا اور خطاطی کا کام کرنا شروع کردے گا؟
3: کیا مومنہ بھی قلب مومن کے ساتھ ترکی چلی جائے گی؟
4: کیا یہ دونوں ترکی میں خطاطی کا کام کریں گے؟
5: کیا یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں گے؟ کیا یہ اپنی ذاتی زندگیوں کی جانب متوجہ ہو جائیں گے؟
6: کیا مومنہ قلب مومن سے اس کا انتظار کرنے کے لئے کہے گی؟ اور بالآخر دونوں ایک دوسرے کو وقت دیں گے؟
7: کیا مومنہ پاکستان میں ہی رہے گی؟ اگر وہ پاکستان میں رہے گی تو ماسٹر ابراھیم کے کام کو جاری رکھے گی؟
واضح رہے کہ اس ڈرامے میں عشق مجازی کے ذریعے خالق حقیقی سے تعلق جوڑنے کا عکس دکھایا گیا ہے کہ کس طرح خدا کی پیروکاری کرتے کرتے انسان اپنے مقصد حیات کو پا سکتا ہے ۔۔۔