قسم کھاتی ہوں کہ عمران خان۔۔۔۔ بشریٰ انصاری نے وزیر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

image

پاکستان کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے قسم کھا سکتی ہوں وہ کرپٹ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 200 فیصد کہتی ہوں وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز برانڈڈ سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول بغیر پنکھے گرمیوں میں زندگی گزاریں تو انہیں معلوم ہو کہ کیا حالات ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پورے سندھ نے ووٹ دئیے تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ ہماری عوام کے حالات بہت خراب ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.