عہد وفا کی دعا سے تو آپ واقف ہوں گے ہی۔ ان کا اصل نام علیزے شاہ ہے۔ علیزے نے تھوڑے ہی عرصے میں پاکستانی شوبز میں اپنی ایک منفرد پہچان بنا لی۔۔۔
اداکارہ علیزے شاہ اور ٹی وی کے نئے مقبول ہیرو اور ماڈل نعمان سمیع ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں ۔ اور اب نعمان سمیع علیزے کے باقاعدہ فوٹو گرافر بھی بن گئے ہیں۔
علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ یہ تصویر ان کے دوست نعمان سمیع نے لی ہے۔