چین سے پھلینے والے خطرناک کورونا وائرس نے اب بھارت میں بھی پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد پچاس سے زائد ہوگئی ہے۔
جہاں ہر ممالک میں کورونا سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، وہیں بھارت میں مذہبی تہوار "ہولیکا دہان'' کے موقع پر ہندو خواتین نے "کورونا بھاگ جا" کے نام سے ایک گانا بھی گا ڈالا۔
ان کا یہ گانا سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سےوائرل ہورہا ہے، جس کے بول کچھ یوں ہیں "کورونا بھاگ جا، بھارت میں تھارو کائیں کام رے، کورونا بھاگ جا"
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی میں چند لوگوں نے کورونا وائرس کو شیطان سے تشبیہ دے کر اس کا پتلا بھی جلایا تھا۔