پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر جوڑی کی مایوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
تاہم سجل علی اور احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے کوئی تصویر شئیر نہیں کی جبکہ ان کے پرستار ان کی تصاویر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں اداکار اپنی تقریبات کی تصاویر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کب شئیر کرتے ہیں۔
واضح رہے اداکار جوڑی کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جس کی خبر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔