کیا سب کے پسندیدہ اداکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے؟ حقیقت سامنے آگئی

image

ہیری پوٹر سیریز میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ڈینیل ریڈ کلف نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

عالمی میڈیا پر یہ خبر گردش میں تھی کہ ہالی ووڈ اسٹار نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ڈینیل ریڈ کلف ہالی ووڈ کے پہلے اداکار ہیں جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک نامور نشریاتی ادارے کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا جس نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ڈینیل ریڈ کلف کو کورونا کا مریض قرار دیا۔

ایک روز بعد ریڈ کلف نے خاموشی توڑتے ہوئے اور ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں، سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینیل ریڈ کلف کے ترجمان نے ٹوئٹر کے ذریعے خبر کو جھوٹ‌ قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ اداکار بالکل ٹھیک ہیں لہٰذا اکاؤنٹ کے خلاف سخت ایکشن لے کر اسے فوری طور پر بلاک کیا جائے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.