شوبز میں آنے کے بعد بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔۔۔ صبا قمر نے اپنی جدوجہد کی داستان سنا دِی

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری باصلاحیت فنکاروں سے بھری پڑی ہے۔ ان ہی میں سے ایک اداکارہ صبا قمر ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوایا۔

اداکارہ صبا قمر نے ان ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن کے کردار کافی چیلنجنگ تھے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی زندگی کے ماضی کے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات کی کہانی سنائی۔ اداکارہ صبا قمر نے ایک واقعہ بتایا جس میں ایک خاتون ڈائریکٹر نے ان کی توہین کی تھی۔

صبا نے بتایا کہ 'ایک دفعہ مجھے کام کے حوالے سے کافی ضرورت تھی اور میں نے ایک تھیٹر میں کام کرنے کا سوچا، میں وہاں گئی اور 1000 روپے معاوضہ پر کام کرنے کی بات طے ہوئی لیکن خاتون ڈائریکٹر نے میری تذلیل کی اور کام مکلمل ہوجانے کے بعد مجھے 500 روپے دیے'۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ 'آج میں کامیاب ہوں لیکن کسی کے ساتھ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی'۔

واضح رہے کہ صبا قمر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2 ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ ایک ایوارڈ 2012 میں دیا جو میں تمغہ امتیاز کا تھا جبکہ دوسرا ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس کا 2016 میں دیا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.