چمگادڑ کے بارے میں ایسی معلومات جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہونگی

image

چمگادڑ کا نام تو سب نے سنا ہے، کچھ لوگوں نے کسی سنسان علاقے میں دیکھ بھی لیا ہوگا، اور کچھ لوگ اس کی پرواز دیکھ کر ڈر جاتے ہیں، پتہ نہیں کیوں؟ آخر چمگادڑ کو اتنی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

بہرحال آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں چمگادڑ کے بارے میں کچھ حیرت انگیز معلومات جو شاید ہر کسی کے علم میں نہ ہوگی۔

• چمگادڑ ایک اڑنے اور چلنے والا ممالیہ جانور ہے جو بالکل انسانوں کی طرح اپنے بچوں کو دودھ پلاتا ہے۔ اس کے پنجوں اسے ہوا میں اڑنے میں مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہوا میں سہارا بھی دیتے ہیں۔

• یہاں حیرت انگیز باتیں یہ پائی گئی ہیں چمگاڈر میں کہ یہ سر کے بل لٹک جاتا ہےاور الٹا لٹک کر ہی آرام کرنا پسند فرماتا ہے۔ اس کے پردوں کے کنارے خصوصی قسم کے پنجے اس کو لٹکے رہنے میں مدد دیتے ہیں .

• اس سے بھی زیادہ حیرت والی بات یہ ہے کہ یہ کھاتا پیتا بھی منہ سے اور فاصل مادوں کا اخراج بھی منہ ہی سے کرتا ہے۔

• چمگادڑ رات میں زیادہ اچھی پرواز کرتا ہے، کتنا ہی اندھیرا ہو یہ کبھی کسی چیز سے نہیں ٹکراتا اور اپنی منزلِ مقصود پر باآسانی پہنچ جاتا ہے۔

• اس کا صوتی نظام بہت بہترین ہے، یہ انسان کی طرح اپنی آوازوں کے ذریعے اپنی دلی کیفیات بیان کرسکتے ہیں۔

• چمگادڑ کا وزن تقریباً 6۔1، 7۔1 یا 960 گرام تک ہوتا ہے۔

• انکا نظآمِ انہضام بہت تیز ہوتا ہے، یہ 30 سے 60 منٹ کے اندر بھاری سے بھاری خوراک ہضم کرلیتے ہیں۔

• ان کی عمریں 20 سے 40 سال تک ہوتی ہیں۔

• چمگادڑ کی ایک ایسی نسل بھی پائی جاتی ہے جو بغیر نر کے بھی بچے پیدا کرسکتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.