لاک ڈاؤن، وائرس کا خطرہ۔۔۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کے سیاستدان کیسے وقت گزار رہے ہیں؟ جانیں

image

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دنیا میں بے شمار افراد اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جبکہ پاکستان کے بھی کئی شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے۔

پاکستان کے سیاستدانوں نے بھی خود کو قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے۔ اس دوران کچھ سیاسی رہنماؤں کی سرگرمیاں تو اکثر ہی ٹی وی پر نظر آ رہی ہیں لیکن کچھ کی بالکل ہی خبر نہیں۔

'بلاول بھٹو زرداری'

پاکستان پییپلز پارٹی کے چئیرمین 'بلاول بھٹو زرداری' کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کافی سرگرم نظر آئے۔ سندھ کے لئے فوری اقدامات اور لاک ڈاؤن صوبے میں کم کیسز کا باعث بنا۔ اس کے علاوہ آئے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں۔


'سلیم مانڈوی والا'

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین 'سلیم مانڈوی والا' کی مصروفیات کی بات کی جائے تو ان کا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزر رہا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کے مطابق اس دوران وہ اسلام آباد اور لاہور بھی گئے کیونکہ انہوں نے دوستوں کے ہمراہ کورونا وائرس کی 10 ہزار پی سی آر ٹیسٹ کٹس صوبوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جن میں سے 2 ہزار کٹس سندھ حکومت کو بھی مہیا کی گئیں۔


'مصطفیٰ نواز کھوکھر'

بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر 'مصطفیٰ نواز کھوکھر' ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ چونکہ فراغت ہے اس لیے وہ کچن میں جا کر کھانا بھی بنا لیتے ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق وہ باہر نکلنے سے پرہیز کر رہے ہیں کیونکہ لوگ مجمع لگا لیتے ہیں جس کی وجہ سے احتیاط کرنا لازمی ہے۔ ان کے زیادہ تر کام ٹیلیفون پر ہی ہو رہے ہیں۔


'لال چند مالہی'

پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق 'لال چند مالہی' اس وقت اپنے حلقہ انتخاب اور آبائی علاقے عمر کوٹ میں موجود ہیں۔ لال چند مالہی کے مطابق اس وقت ان کا بس ایک ہی کام ہے کہ مختلف اجتماع کو کیسے روکا جائے اور لوگوں کو کیسے فائدہ پہنچایا جائے۔


'فرحت اللہ بابر'

اب بات کرتے ہیں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل 'فرحت اللہ بابر' کی، آج کل ان کا سارا وقت اسلام آباد میں اپنے گھر پر ٹی وی دیکھتے یا موبائل استعمال کرتے گزر رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے ہے آج کل چونکہ شدید حالات خراب ہیں اس لیے اس عمر میں اگر بندہ احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرے تو اس طرح وہ نہ صرف خود کے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔


'میاں شہباز شریف'

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد جب پاکستان نے اپنا فضائی آپریشن روکنے کا فیصلہ کیا تو لندن میں مقیم قائد حزبِ اختلاف 'میاں شہباز شریف' بھی وطن واپس پہنچ گئے، اور پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.