چینی فوجیوں سے مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

image

چین اور بھارت میں جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے ایک چینی سپاہی کو پکڑنے کے بعد اسے مارنے کی تصویر انٹرنیٹ پر ڈال دی تھی، تاہم چینی فوج نے بھی اپنے جوان کا بدلہ لیتے ہوئے بھارت کے 5 سے زائد سپاہیوں کو پکڑ کر ان کی مار کھاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالی دیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار 5 بھارتی فوجیوں کو رسیوں سے باندھنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی سینئر صحافی اشوک سوائن نے اس معاملے میں اپنے فوجیوں کی تصویرٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لداخ میں بھارتی فوج کے ساتھ چین کے سپاہی کررہے ہیں، مودی کیوں خاموش ہیں؟ اب بھارتی میڈیا حکومت سے کسی سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کررہا؟ اور اب موہن بھگت کی آر ایس ایس کی فوج کہاں مر گئی ہے؟


سوشل میڈیا پر انڈین آرمی کی تصویر دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہوگئی اور چینی فوج پر تنقیدیں شروع کردیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.