عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین کے نام بتا دئے

image

کورونا وائرس کے پیشِ نظر دنیا بھر کے سائنسدان کودڈ انیس کی ویکسین بنانے میں مصروف ہیں تاہم عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کے لئے کارآمد ویکسینز کے بارے میں بتا دئے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے سائنسدانوں کی جانب سے کورونا ویکسین کی صف میں اسٹرا زینیکا کی تیار کی جانے والی ویکسین کو اب تک کی سب سے مؤثر ویکسین قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں نے کورونا ویکسین کی فہرست تیار کرتے ہوئے کہا کہ سٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین سب سے زیادہ مضبوط امیدوار ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی سائنسداں سومیا سوامیناتھن نے کہا کہ دو سو سے زائد کورونا ویکسین کی فہرست میں موڈرانا کی کووڈ 19 ویکسین بھی زیادہ پیچھے نہیں، جبکہ اب تک دو سو ویکسین میں سے 15 کے کلینیکل ٹرائلز بھی کئے جا ہوچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ سٹرا زینیکا ویکسین کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ہمراہ مل کر تیار کررہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سائنسدان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کی آزمائش چمپینزی پر کی گئی تھی جو ویڈینو نامی وائرس میں مبتلا ہوگیا تھا، ویکسین استعمال کرائے جانے سے چمپینزی کے جسم میں پروٹین پیدا ہوا جس کی مدد سے وائرس کا خاتمہ ہوا اور جسم کے متاثر ہونے والے حصے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.