13 سال تک شیشے کے کیبن میں رہنے والی عورت کی درد ناک کہانی جسے سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں

image

سوشل میڈیا پر آئے دن ہم انوکھی کہانیاں سنتے رہتے ہیں جبکہ خواتین سے متعلق بھی کئی دلچسپ کہانیاں زیرِ بحث ہوتی ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کسی ایسی عورت کے بارے میں سنا ہے جو 13 سال سے ایک شیشے کے کیبن میں قید ہو؟

تفصیلات کے مطابق "جوانا مونوز نامی سپین کی یہ خاتون مختلف کیمیکلز کی وجہ سے حساس الرجی کا شکار ہوگئی تھیں ، اور ان کی یہ الرجی اتنی سنگین ہے کہ معلوم نہیں کب ختم ہوگی"۔

ان کے شوہر گھر کے باغیچے میں سبزیوں اور پھلوں پر جراثیم مار سپرے کر رہے تھے ، اور اچانک انھوں نے ان پودوں کے پتوں کو ہاتھ لگادیا تھا، جس کی وجہ سے ان کو یہ مہلک الرجی ہوگئی۔

تاہم اسپین کے شہر کیڈیز سے تعلق رکھنے والی جوانا سال میں 2بار اپنے بچوں کو گلے مل سکتی ہیں۔ ان سے کوئی نہیں مل سکتا اور اگر کسی کو ان سے ملاقات کرنی ہو تو وہ خاص قسم کے سینیٹائزر سے نہا دھو کر خالص کاٹن کے کپڑے پہن کر ان کے کیبن میں جاسکتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ " جوانا کا یہ مرض حتمی طور پر ٹھیک نہیں ہوسکتا، لیکن اگر وہ زندگی سے محبت کرتی ہیں تو اسی طرح شیشے کے کیبن میں رہ کر اپنا وقت گزار سکتی ہیں"۔

تاہم جوانا کہتی ہیں کہ: " مجھے شدت سے اپنے بچوں کی دوری کا احساس ہوتا ہے، وہ میرے پاس ہو کر بھی پاس نہیں ہیں، میرا شوہر مجھ سے بے پناہ محبت کرتا ہے اسی لیئے آج تک مجھے چھوڑ کر نہیں گیا، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایسا پیار کرنے والا شوہر ملا، لیکن میں اس سے بھی گلے نہیں مل سکتی"۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.