اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
او آئی سی نے بیان میں کہا کہ مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا اسلامی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جبکہ ایسے حملوں سے مسلمانوں کے جذبات مجروح اور شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کردیا تھا۔ ترجمان ترکی المالکی نے اسے مکہ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش قرار دیا ہے۔