اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس 169 ہزار کی حد سے نیچے

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد آج کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 240 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ نے 169 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا دی۔

بعد ازاں مندی میں مزید اضافہ ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 450 پوائنٹس کمی کے بعد 168 ہزار 942 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کار نئی پوزیشنز لینے سے گریز کرتے ہوئے سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US