ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی سے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف نے اپنی زندگی کی کچھ تلخ یادوں سے پردہ اٹھایا۔
ایک انٹرویو کے دوران عمران اشرف نے یہ انکشاف کیا کہ مجھے کام نہیں ملتا تھا، میں گھنٹوں ایڈیٹنگ رومز میں بیٹھ بیٹھ کر گزارتا تھا۔
اداکار عمران اشرف نے کہا کہ کچھ اداکاروں نے اپنی باتوں سے مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کی، پھر میں نے سوچا جب یہ کرسکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟ اس دن سے میں نے محنت شروع کی۔
اداکار نے اعتراف کیا کہ صرف بھولے کے کردار کے لیے میں نے محنت نہیں کی بلکہ میں اپنے ہر کردار کے لیے ایسے ہی محنت کرتا ہوں۔
اداکار کا اس حوالے سے مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں۔