کورونا وائرس کی پیشگوئی کرنے والے سائنسدان نے ایک اور خطرناک پیشگوئی کردی

image

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی پیش گوئی کرنے والے کینیڈین سائنسدان نے کورونا وائرس سے بھی ہولناک وبا کے آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے پروفیسر ٹام کوچ دنیا کے ان پہلے ماہرین میں سے ایک ہیں جنہوں نے دنیا کو کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا کے پھیلنے کی وارننگ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا دنیا کی 60 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہوگی، انہوں نے پیشگی تیاری کرنے کو کہا تھا۔ اب ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ایک اور وبائی بیماری دنیا میں آنے والی ہے جو کورونا وائرس سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پروفیسر ٹام کئی سالوں سے بتا رہے تھے کہ دنیا ایک ایسی وبا سے دوچار ہونے جا رہی ہے جس کا کوئی علاج ممکن نہیں ہوگا اور اس وبا سے دنیا بڑی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وباﺅں کے درمیان وقفہ بہت کم ہوتا جا رہا ہے اور اب اگلے پانچ سے آٹھ سالوں میں اس کورونا وائرس کی وبا سے زیادہ خطرناک وبا دنیا میں تباہی مچانے آئے گی۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ حتمی طور پر کوئی نہیں جانتا کہ یہ نئی وبا کب آئے گی مگر وہ اتنا یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ مستقبل قریب میں آنے والی ہے۔ پروفیسر کوچ کئی سالوں سے ایک وبا کے بارے میں بیان دیتے آرہے ہیں اور آج جب کورونا وائرس کی وبا موجود ہے تو انہیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہے کیونکہ یہ بہت پہلے سے متوقع تھی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.