سعودی عرب میں بے روزگار افراد کے لیے بڑی خوشخبری متوقع

image

سعودی عرب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بے روزگار سعودیوں کے لیے بہت سے مواقع آنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر محمد الصبان کی جانب سے یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ غیر ملکی کارکنان کی لاگت بڑھ جانے کا فائدہ سعودیوں کو ہوگا اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر محمد الصبان کا کہنا ہے کہ 2030 تک بے روزگاری کی شرح 7 فیصد تک لانے کا ہدف پورا ہوجائے گا اور رفتہ رفتہ سعودی کارکن مختلف شعبوں میں غیرملکی ملازمین کی جگہ لے لیں گے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح میں کمی نے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کو روزگار دلانے کے لیے مختلف شعبوں کے دروازے کھولنے کا سرکاری فیصلہ درست تھا۔

ماہر اقتصادیات کے مطابق بیرونی سرمایہ کار مملکت آئیں گے۔ 2030 تک مملکت میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 7 فیصد یا اس سے بھی کم رہ جائے گی جبکہ کورونا بحران ختم ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ سرکاری اور غیرسرکاری منصوبے دوبارہ شروع ہوں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.