پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ترین اداکارہ و میزبان وینا ملک کسی تعارف کی محتاج نہیں۔
اکثر و بیشتر ہی یہ پاکستان سیاست، پر گفتگو کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم اداکارہ حالاتِ حاضرہ میں بھی خاصی دلچسپی رکھتی ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کرتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بڑی پیشگوئی کی جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔
اداکارہ نے لکھا کہ آنے والے 5 سال میں عالمی جنگ شروع ہوتی دیکھ رہی ہوں۔
وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ایجنسیوں کو لگتا ہے اگر چائنہ پر جنگ مسلط نہ کی گئی تو آئندہ پانچ سالوں میں چین دنیا کی سپرپاور بن جائے گا، دنیا دو بلاک میں بٹ چکی ہے۔