کہیں آپ پر بھی تو نظر نہیں رکھی جارہی ۔۔۔۔۔۔ دنیا کے 10 شہر کون سے ہیں؟ جہاں لوگوں پر نظر رکھی جاتی ہے، جانیں

image

دنیا کے 10 ایسے شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں حکومت شہریوں کی انتہائی سخت نگرانی کر رہی ہے اور ان شہروں میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

یہ سن کر آپ کو حیرت ہو گی کہ فہرست میں پہلے 10میں سے 9 اور 100میں سے زیادہ تر شہر چین کے ہیں اور باقی دنیا سے صرف ایک لندن ایسا شہر ہے، جو سکیورٹی کے حوالے سے ٹاپ ٹین میں شامل ہوا ہے۔

لندن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جس میں 6 لاکھ 30 ہزار سکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ لندن میں ہر 1ہزار افراد کے لئے 67 سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر چین کا شہر تائی یوآن، دوسرے نمبر پر ووشی (Wuxi)، چوتھے نمبر پر شینگ شا، پانچویں نمبر دارالحکومت بیجنگ، چھٹے پر ہینگ ژو، ساتویں پر کن منگ، آٹھویں پر چنگ ڈاﺅ، نویں پر شیامین اور دسویں پر ہربین آتے ہیں۔

ان شہروں میں فی 1ہزار آبادی کے لئے بالترتیب 119.57، 92.14، 67.47، 56.80، 52.34، 45.01، 44.48، 40.32 اور 39.14سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔

ان پہلے دس شہروں کے علاوہ دنیا کے جن شہروں میں سب سے زیادہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان میں بھارت کے شہر حیدرآباد 16ویں ، چنئی21ویں اور نئی دہلی 31ویں نمبر پر آتا ہے۔

پاکستان کے شہروں میں سے کراچی اس فہرست میں 54 نمبر پر موجود ہے جہاں فی ایک ہزار آبادی کے لئے 4 کیمرے لگائے گئے ہیں اور لاہور 80 ویں نمبر پر ہے۔ جہاں ایک ہزار لوگوں کے لیے صرف 0.8 کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.