سعودی عرب: ریاض کے صحرا میں شہری کی حالتِ سجدہ میں روح قبض۔۔۔

image

ریاض میں گذشتہ تین روز سے لاپتہ ایک شہری صحرا میں حالتِ سجدہ میں دم توڑ گیا۔ اس شہری کا نام ذویحی حمود العجالین تھا۔

سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو اس شخص کی لاش ریاض میں واقع ایک صحرا سے ملی ہے۔ اس ٹیم کی امدادی کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

ویڈیوز میں اس شخص کی ڈبل کیبن کار پر لکڑیوں کا گٹھڑ دیکھا گیا جس سے اہلکاروں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ وہ صحرا میں اپنی گاڑی پر خاندان کے لیے لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چالیس سالہ ذویحی حمود العجالین کا تعلق ریاض کے علاقے وادی الدواسر سے تھا اور وہ گذشتہ جمعرات کو اپنے گھر سے نکلا اور لاپتا ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں کی جانب ٹیمیں بھیجی تھیں۔ ان میں سے ایک ٹیم ان کی کار تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

کار سے چند میٹر کے فاصلے پر صحرا میں ذویحی حالت سجدہ میں پایا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اس شخص کی نماز کے دوران ہی کسی وقت روح قبض ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ لوگ اس کی مغفرت کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.