بارش کے موسم میں یہ چیزیں ہرگز نہ کھائیں کیونکہ۔۔۔ جانیں یہ آپ کو کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں؟

image

بارش کے موسم سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے اور ایسے موسم میں لوازمات کھانے کا دل بھی خوب چاہتا ہے لیکن اگر آپ اس موسم میں اپنی صحت کو برقرا رکھنا چاہتے ہیں تو بس بتائی گئی ان چیزوں کو استعمال نہ کریں ورنہ آپ ہوسکتے ہیں بیمار اس سے آپ کو پیٹ درد، ہاضمہ خراب اور معدے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔۔۔۔


پتوں والی سبزیاں:


پتوں والی سبزیوں کو اس موسم میں کھانے کے لیئے اس لیئے منع کیا جاتا ہے کیونکہ ان پر موجود جراثیم بارش کا پانی لگنے سے مذید متحرک ہوجاتے ہیں اور اس سے آپ کی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اسی لیئے ایسی سبزیوں سے گریز کریں جبکہ کڑوی سبزی جیسے کریلے، بھنڈی اور گوبھی کو ضررو کھائیں۔


ٹھیلے پر بکنے والے جوس:



ٹھیلے پر بکنے والے مشروبات میں چونکہ ہوا کی نمی اور مکھیوں کے ڈیرے بھی ہوتے ہیں ناقص صفائی ہوتی ہے اس لیئے اس موسم میں ان کو پینے سے آپ کے نظامِ انہضام پر بڑا اثر پڑتا ہے ڈائریا جیسی بیماری لاحق ہوجاتی ہے۔


سوفٹ ڈرنک:



سوفٹ ڈرنک ہمارے جسم میں معدنیات کو کم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انزائم غیر متحرک ہوجاتے ہیں۔ اس لیئے ان کو پینے سے بہتر ہے کہ آپ لیموں پانی،ادرک کی چائے وغیرہ استعمال کریں۔کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ: "اس سیزن میں ہمارا نظامِ ہاضمہ حساس ہوجاتا ہے اس لیئے سوفٹ ڈرنک سے گریز کریں"۔


تلی ہوئی اشیاء:



بارش ہو اور گرما گرم پکوڑے، سموسے نہ کھائیں یہ ممکن ہی نہیں لیکن ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایسے موسم میں جسم کو چکنائی کی فرائڈ چیزوں سے محفوظ رکھیں۔ مون سون کا انتہائی مرطوب موسم ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمے کے عمل کو سست کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اور فرائڈ آئٹم سے معدے اور پیٹ کی خرابی جیسی معدے کی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔


سمندری کھانے:



بارش کے موسم میں سمندری حیات کا چونکہ بریڈنگ سیزن ہوتا ہے لہٰذا ان کو قطعی طور پر نہ کھائیں۔




About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.