جن لوگوں کے رہائشی ویزہ کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کے لیے اچھی خبر آگئی۔۔۔

image

دبئی میں رہائش پذیر افراد کے لیے ایک اچھی خبر آگئی ہے۔ جن افراد کے ویزہ کی مدت ختم ہوگئی ہے، آئی سی اے (وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت) کی جانب سے انہیں چند اور دن کی مہلت دے دی ہے۔

آئی سی اے میں خارجی امور کے ڈائریکٹر 'میجر جنرل سعید راکن آل راشدی' کے مطابق رعایتی مدت میں 18 اگست سے 17 ستمبر تک ان افراد کے لیے ہے جن کی ویزہ کی مدت 1 مارچ سے پہلے ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی سی اے نے یہ واضح کیا ہے کہ اعلان کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوتا ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں رہائش یا داخلے کے قوانین کے خلاف ورزی کی، جبکہ اگر یہ ہی افراد جارہی کردہ ہدایات پر عمل کریں گے تو انہیں مستقبل میں یو اے ای میں داخلے سے نہیں روکا جائے گا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.