کیا آپ بھی ماہرہ خان کی طرح خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں؟ تو جانیں ان کے میک اپ کرنے کے چند طریقے

image

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، یہ ناصرف خوبصورت اداکارہ ہیں بلکہ انہیں اسٹائل آئیکون بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

ماہرہ کا سٹائل بہت سی خواتین کاپی کرتی ہیں، تاہم کچھ خواتین ان کے میک اپ لکس کے بارے میں بھی جاننا چاہتی ہیں کہ آخر ماہرہ کس اتنا پرفیکٹ میک اپ کرتی ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہرہ کی طرح نظر آنے کے لیے آپ کو کس طرح اپنا میک اپ کرنا چاہئے۔

1) پرائمر کا استعمال

میک اپ شروع کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے کسی بھی اچھے برانڈ کا پرائمر اپنے چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ کے پاس پرائمر نہیں ہے تو آپ اپنے چہرے پر ایلو ویرا بھی لگا سکتی ہیں، اس سے آپ کا میک اپ دیر تک برقرار رہے گا۔

2) فاؤنڈیشن اور سٹروب کریم

ماہرہ جیسا خوبصورت دکھنے کے لیے کسی بھی اچھے برانڈ کی فاؤنڈیشن کے ساتھ کوئی بھی سٹروب کریم ملائیں اور اسے اچھی طرح چہرے اور گردن پر لگا لیں۔ فاؤنڈیشن اور کریم کا یہ مکسچر اچھی طرح بلینڈ کریں۔

3) کنسیلر

فاؤنڈیشن لگانے کے بعد کنسیلر کے استعمال کو یقینی بنائیں، تاکہ آپ کے آنکھوں کے گرد ہلکے چھپ سکیں۔ آپ کنسیلر اپنی ناک یا چہرے کے ڈارک اسپاٹس کو ختم کرنے کے لئے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

4) ٹرانسلوسینٹ پاؤڈر

میک اپ کو پرقرار اور دیر تک تازہ رکھنے کے لیے ٹرانسلوسینٹ پاؤڈر کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

5) آئی لائنر اور مسکارا

چہرے کی خوبصورتی کے بعد اب باری آتی ہے آنکھوں کی، اس کے لیے پہلے آئی لائنر اور پھر مسکارا لگانے کی ضرورت ہے۔ کوشش کریں دونوں چیزیں واٹر پروف ہوں تاکہ یہ پھیلے نہیں۔

6) بلش آن

اب بڑھتے ہیں اختتام کی جانب، بلش چہرے پر ایک رونق سی دیتا ہے، لائٹ پنک یا براؤن شیڈ کا بلش گالوں اور ناک پر لگائیں۔

7) لپ گلاس یا لپ اسٹک

آخر میں پنک، براؤن یا پیچ کلر کا ہی لپ گلاس یا لپ اسٹک لگا لیں۔ آپ کی خوبصورت لک تیار ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts