کون سے مسلم ملک نے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ پر والدہ کا نام لکھنے کی منظوری دے دی؟

image

جب بھی کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو اس کا برتھ سرٹیفکیٹ یعنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنوایا جاتا ہے اور اس پر بچے کے والد اور والدہ کا نام شناخت کے لیے درج کروایا جاتا ہے۔

تاہم ایک مسلم ملک ایسا بھی تھا جہاں اس سرٹیفکیٹ پر صرف والد کا نام لکھوایا جاتا تھا لیکن تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اس ملک نے بھی برتھ سرٹیفکیٹ پر والد کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام لکھوانے کی منظوری دے دی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ملک کون سا ہے؟/p>

وہ ملک ہے ''افغانستان''۔ جی ہاں! افغانستان میں اس سے قبل قبائلی رسومات کے پیش نظر بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹس پر صرف والد کا نام درج ہوتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے اب بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر والدہ کا نام بھی لکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد اب برتھ سرٹیفکیٹس پر والدین کا نام درج کیا جائے گا۔

خیال رہے افغانستان میں قبائلی رسومات اور ثقافت کے پیش نظر افغان خواتین کے نام لکھنے کو معیوب سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں شادیوں کے دعوت ناموں اور قبروں کے کتبوں پر بھی خواتین کے نام لکھنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔

تاہم خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے افغانستان میں سماجی تنظیمیں اور ادارے آواز اٹھارہے ہیں۔ افغانستان میں ''میرا نام کہاں ہے؟'' کے نام سے تحریک بھی چلائی جارہی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.