آگ کے بھڑکتے شعلے، دوران پرواز ہولناک حادثے نے دیکھنے والوں کے ہوش اُڑا دئے

image

واشنگٹن: امریکی ایئرلائن کے طیارے کا انجن پرواز کے دوران اچانک پھٹ گیا جس کے باعث خوفزدہ ہو کر مسافروں نے جہاز میں چیخم پُکار مچا دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک حادثہ امریکی ریاست ہاوائی میں پیش آیا جہاں اڑان بھرتے ہی طیارے کا ایک انجن پھٹ پڑا جس کے باعث جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اٹلاس ایئر طیارے کے پائلٹ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ جہاز میں 212 مسافر سوار تھے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن میں تکنیکی خرابی کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہولناک ویڈیو کے مناظر نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کردیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.