سندھ میں 21 ستمبر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر

image

حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں 21 ستمبر سے چھٹی سے لے کر آٹھویں جماعت کھولی جانی تھی تاہم سعید غنی نے ان جماعتوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

کچھ دیر قبل سعید غنی نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ '21 ستمبر سے 6 سے 8ویں جماعت نہیں کھول رہے'۔

سعید غنی نے کہا کہ 'ہم پہلے دیکھیں گے کہ اسکولوں کے کیا حالات ہیں، جب تک ہمیں مکمل اطیمنان نہیں ہوجاتا، تب تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اگر صورتحال بہتر ہوئی تو امید ہے کہ 28 ستمبر سے اسکول کھول دیے جائیں گے'۔

انہوں نے والدین کو ہدایت جاری کی کہ 'اپنے بچوں کو ایس او پیز پر لازمی عمل کروائیں ورنہ یہ ان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے'۔

صوبائی وزیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'تاحال کچھ اسکول ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے'۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.