یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی شہر پر میزائل حملہ! حکومت اور باغیوں کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا

image

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کے علاقے الحرث پر گولہ باری کی اور میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تاہم گولے رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں پر گرے جس کے نتیجے میں 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

جازان کی حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بر وقت کارروائی کے نتیجے میں علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

حملے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جبکہ سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے حملے میں 3 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ گولہ باری اتحادی فوج کی چوکی پر کی گئی اور شہری علاقے پر گولہ باری کے سعودی الزام کو بھی مسترد کردیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.