کیا آپ نے پہلے کبھی انسانی قد جتنا بڑا چوہا دیکھا ہے؟ نالے کی صفائی کے دوران بڑے سائز کا چوہا نکل آیا جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے، ویڈیو دیکھیں

image

وسطی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک نالے کی صفائی کے کام کے دوران اِنسانی قد سے بھی بڑا چوہا برآمد ہوا ہے جسے دیکھ کر شہری حیرت زدہ ہوگئے۔

میونسپلٹی ادارے کے ملازم اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک بڑے نالے کی صفائی کے دوران 22 ٹن کچرا نکالا تو نالے کے بالکل نیچے سے ایک انسانی سائز سے بڑا چوہا برآمد ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کے کنارے ایک انسانی قد کے برابر چوہا موجود ہے۔

لیکن جب ورکرز اس کے قریب پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ چوہا اصلی نہیں بلکہ ایک مجسمہ ہے، تاہم سوشل میڈیا پر لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب حیران و پریشان بھی ہو رہے ہیں اور ویڈیو پر خوب مزے مزے کے کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.