میٹرک کا رزلٹ آگیا! اپنی باتوں سے مشہور ہونے والی نمرہ علی کی چند دلچسپ باتیں جانیے

image

سوشل میڈیا پر اپنی چٹ پٹی باتوں سے مشہور ہونے والی نمرہ علی کو یقینا آپ جانتے ہی ہوں گے، آج ہم آپ کو ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتانے والے ہیں۔

ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے والی نمرہ جب بولنا شروع کرتی ہیں تو انہیں خاموش کروانا خاصا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم انہوں نے حال ہی میں میٹرک کیا ہے، جبکہ کچھ دن قبل ان کا رزلٹ بھی آچکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نمرہ نے بتایا کہ ان کے میٹرک کے امتحان میں 700 نمبرز آئے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ 'جب میں اسکول میں اپنا رزلٹ کارڈ لینے گئیں تو سب لوگ انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور کہنے لگے کہ نمرہ تم تو مشہور ہوگئیں، اب ہمیں ٹریٹ دو'۔

نمرہ نے یہ بھی بتایا کہ 'سب میرے ساتھ آکر تصویریں بھی لے رہے تھے'۔

نان اسٹاپ بولنے والی اور کیمرے کے سامنے آنے کی شوقین نمرہ کے کئی چینلز نے انٹرویوز کیے جس سے انہیں بے حد پذیرائی ملی۔

ان کے حوالے سے آپ کو ایک اور دلچسپ بات بتاتے چلیں کہ جب نمرہ علی کا پہلا کلپ وائرل ہوا تھا تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انہیں ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے میں اپنے کردار ماہ جبیں سے تشبیہہ دی تھی۔

ماہ جبین کا کردار نمرہ جیسی چلبلی لڑکی کے بارے میں تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.