کورونا وائرس: اسکول جانے والے بچوں سے متعلق نئی تحقیق میں اہم انکشاف

image

ملک میں 6 ماہ کے طویل عرصے بعد اسکول کھول دیے گئے ہیں جبکہ والدین تاحال اپنے بچوں کی صحت کو لے کر خاصی پریشانی کا شکار ہیں۔

اسی حوالے سے برطانوی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں اہم انکشاف کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے 20 سال سے کم عمر نوجوان اور بچے بڑوں کی نسبت کورونا وائرس سے 44 فیصد کم متاثر ہوئے۔

ماہرین نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 10 سے 14 سال اور اس سے کم عمر بچوں میں بھی بالغوں کی نسبت کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مذکورہ تحقیق رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ہے جس کی سربراہی رائل کالج کے صدر رسل وائنر نے کی۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts