اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

image

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 83.94 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 68 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

کراچی کے رئیس گوٹھ میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران 3 کلوگرام آئس برآمد ہوئی اور گرفتار ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں سے 548 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 74.4 کلوگرام چرس اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ غوری ٹاؤن اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور اسی علاقے میں ایک اور کارروائی میں 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US