بابری مسجد کیس: بھارتی عدالت نے فیصلہ سنا دیا
بابری مسجد شہید کرنے کے کیس میں بھارتی شہر لکھنؤ کی عدالت نے نامکمل شواہد ہونے کی بنا پر کیس میں نامزد ایل کےایڈوانی، مرلی منوہرجوشی، اما بھارتی سمیت دیگر بی جے پی رہنماؤں کو بری کر دیا گیا۔
خصوصی عدالت کے جج سریندر کمار یادو نے 1992ء میں شہید کی جانے والی بابری مسجد کے کیس کا فیصلہ پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے سنا دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ:
'' بابری مسجد گرانے کے واقعہ سے متعلق منصوبہ بندی کے شواہد نہیں ملے لہٰذا خیال کیا جاسکتا ہے کہ مسجد گرانے کا واقعہ اچانک ہوا۔''
واضح رہے کہ
6 دسمبر 1992ء کو بھارتی انتہا پسندوں نے بابری مسجد کوشہید کیا تھا