شہری تیار ہوجائیں شدید سردیاں آنے والی ہیں ! اِس سال موسم سرما کا دورانیہ کتنا طویل ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

image

پاکستان میں رواں سال شدید سردی کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، موسم سرما معمول سے زیادہ طویل ہوگا، ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ آنے والے موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا اور نومبر کے بعد سے سردیاں ملک بھر میں اپنا بیڑا قائم کرلیں گی۔ جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔

موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر پختونخوا تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔ ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں موسم سرما کی شدت گزشتہ چند برسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ رہی تھی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.