موٹروے کیس: عابد علی کو مار کر دفن کردیا گیا ہے، اب اس کی لاش بھی ملنا مشکل ہے۔۔۔ مرکزی ملزم سے متعلق اہم انکشاف

image

موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی والے کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے جبکہ پولیس کی غیر ذمہ داری عوام کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عمران ریاض نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے 3 زبردست کرائم رپورٹرز نے بتایا ہے کہ سانحہ موٹروے کیس کا ملزم عابد علی پولیس کی مدد سے ڈکیتیاں کرتا تھا۔ عابد علی پولیس کے کہنے پر ہی ڈکیتیاں کرتا تھا، پولیس والوں کے عابد کے ساتھ اچھے تعلقات تھے'۔

اس حوالے سے سینئر صحافی نے بتایا کہ 'اگر عابد علی کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے لایا جاتا تو وہ بہت اہم انکشافات کرے گا کہ کس کس پولیس والے نے اس سے کون سے کام کروائے'۔

عمران ریاض خان کے مطابق 'ایک رپورٹر نے مجھے یہ بھی بتایا ہے کہ اس بات کا کافی زیادہ امکان ہے کہ عابد علی کو مار کر کسی نامعلوم جگہ دبا دیا گیا ہو اور اب اس کی لاش ملنے کے بھی کوئی امکانات نہیں ہیں'۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.