کراچی والوں کو لگا ایک اور جھٹکا ! اِن سردیوں میں شہری رہیں گے اِس بڑی ضرورت سے محروم ۔۔۔ تفصیلات جانیں

image

صوبہ سندھ میں پہلی بار پورے موسم سرما سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے 15 اکتوبر سے تمام سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا منصوبہ تیار ہے اور 15 اکتوبر سے صرف ایل این جی پر چلنے والے پمپس کھلیں گے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سےکھولنے کا منصوبہ ہے۔.

سوئی سدرن انتظامیہ کی جانب سے سی این جی ایسوسی ایشن کی قیادت کو بتایا گیا کہ گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گیس کی طلب بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں پہلے ہی سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو گیس کی قلت کا شدید سامنا ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.