عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے خوشخبری۔۔۔ غیر ملکی زائرین کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا

image

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے زائرین بھی عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے جس کے تیسرے مرحلے میں 1 نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہشمند افراد کو بھی مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

ملک کی وزارت برائے حج و عمرہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 'کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہر ہفتے 10 ہزار خوش نصیبوں کو منتخب کیا جائے گا، بعدازاں انہیں 50 افراد کے الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا جائے گا'۔

زائرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور عمرہ ادائیگی سے پہلے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تاہم پاکستان میں کورونا کے کیسز میں کمی کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین بھی سعادت حاصل کرسکیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.