چمگادڑوں میں کورونا وائرس ہے یا نہیں؟ سائنسدانوں کا بڑا انکشاف

image

روس کے سائنسدانوں نے ملک میں پائی جانے والی کچھ چمگادڑوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے، جس کا انکشاف روسی سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈی میولوجی نے کیا۔

روسی سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈی میولوجی کے فیڈرل سروس برائے سرویلنس برائے کنزیومر رائٹس پروٹیکشن اینڈ ہیومن ویلبنگ کے سائنسدان نے میڈیا کو بتایا کہ چمگادڑوں میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے تاہم اس وائرس کی خاص قسم کی تصدیق کرنے کے لئے مزید تحقیق کی جائیں گی جس میں مزید 2 سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

روس کے ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ریسرچ سینٹر میں جینومکس اور پوسٹ جینو مک اسٹیڈیز کے گروپ کی سربراہ اناسپیر نسکایا نے کہا کہ 'اس تحقیق سے ہمیں وائرسز کی پوری رینوم کے جنیومز کی ترتیب قائم کرنے کا موقع ملے گا'۔

محقیقن کے مطابق یہ تحقیق ماسکو ریجن کی چمگادڑوں پر کی جارہی ہے، تحقیق کے مطابق یہ چمگادڑیں لوگوں سے دور رہتی ہیں، اور یہ دوسرے جانوروں سے زیادہ خطرناک نہیں ہوتیں لیکن لوگوں کو ان کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے اور نہ ہی ان کے رہنے کی جگہ کو چھیڑنا چاہئے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts