اگر آپ کے اندر بھی یہ پانچ عادتیں موجود ہیں تو فورا چھوڑ دیں ورنہ ! ہماری روز مرہ کی 5 عادتیں کون سی ہیں جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں ؟ جانئیے

image

ہماری دن بھر کی مصروفیات بظاہر تو نارمل دکھائی دیتی ہیں مگر ہم جانے انجانے میں کچھ ایسی عادتیں بھی اپنا لیتے ہیں جو کہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، اور ایسی عادتوں کی وجہ سے ہم دھیرے دھیرے مختلف بیماریوں کے شکار ہوجاتے ہیں، ان عام سی معلوم ہونے والی عادتوں میں چند یہ ہیں :

ٹیلی ویژن زیادہ دیکھنا:

ٹی وی ابلاغ عامہ کا ایک بے حد مؤثر زریعہ ضرور ہے مگر ضرورت سے زیادہ ٹی وی دیکھنا صحت کو متاثر کر سکتا USA Today کی ریسرچ کے مطابق تین گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنا جلد موت کا سبب بن سکتا ہے، اگر پورے دن کے کاموں کی تھکن کے بعد آپ آرام کے لئے ٹی وی دیکھتے ہیں تو اپنی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے ٹی وی کے سامنے گھنٹوں بیٹھنے کے بجائے چہل قدمی کریں ۔

دانتوں سے ناخن کاٹنا:

دن بھر ہم جو بھی کام کرتے ہیں ان میں ہاتھوں سے چیزوں کو چھوتے ہیں جس کی وجہ سے سب سے زیادہ جراثیم ہاتھوں پر ہی لگتے ہیں ،ایسے میں ناخن کو دانتوں سے کاٹنا متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے،CDC کے مطابق اس عادت سے لوگ بہت زیادہ بیمار پڑ سکتے ہیں اور انتہائی خطرناک قسم کے دباﺅ سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کے علاوہ اپنی اس عادت کی وجہ سے کچھ افراد گردے کے امراض اور بلڈپریشر کا شکار بھی ہوسکتے ہیں-

ناشتہ نہ کرنا :

صبح سویرے اٹھنے کے بعد ناشتہ کرنے سے میٹابولزم کی کارکردگی دن بھر کے لئے اضافہ ہوجاتا ہے ،تو اگر آپ ناشتہ نہ کریں تو کیا ہوگا ؟ یہ بھی جان لینا ضروری ہے، ناشتہ نہ کرنے کی عادت سے آپ ذہنی دباﺅ کا شکار بن سکتے ہیں، اس کے علاوہ جب آپ کھانے بیٹھیں گے تو آپ حد سے زیادہ کھائیں گے جس کی وجہ سے آپ کے جسم میں اضافی کیلوریز داخل ہوں گی جو آپ کا وزن بڑھا دیں گی اور جس سے شوگر اور دل کے امراض لاحق ہونے کا بھی خدشہ ہے،اگر آپ صبح سویرے جلدی میں ہوں تو ناشتہ نہ چھوڑیں بلکہ ایسے پھل اور غذائیں ساتھ رکھ لیکن جنہیں چلتے پھرتے بھی کھا سکیں- لیکن واضح رہے کہ اس کو بھی عادت نہ بنائیں-

سگریٹ نوشی :

اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ سگریٹ نوشی صحت کے لئے بے حد نقصان دہ ہے ، سگریٹ میں موجود ٹار اور نکوٹین انسان کو اس کا عادی بھی بناتے ہیں اور صحت کے لئے خطرناک بھی ہیں،سگریٹ روزانہ کی بنیاد پر لئے جانے والے زہر کی مانند ہے جو کہ آہستہ آہستہ آپ کے کے جسم میں زہر گھولتی ہے اور پھر اس کی عادی افراد مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس میں کینسر جیسا مرض سرفہرست ہے ،سگریٹ سے پھیپھڑے خراب ہوتے ہیں ساتھ ہی سانس کی بیماریاں اور گردے کے امراض بھی ہوتے ہیں -

خراٹوں کو نظرانداز کرنا :

اس میں کوئی شک نہیں کہ خراٹے لینے والے فرد کے ساتھ سونا بہت مشکل ہے، مگر یہ عادت جو کہ ایک بیماری بھی ہے خراٹے لینے والے شخص کی صحت کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے، خراٹے نیند کی بیماری (sleep apnea) کی عام علامت ہے، American Sleep Apnea Association, کے مطابق اس سے ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور شوگر جیسی مختلف بیماریاں ہونے کا خدشہ ہے، تو اگر آپ یا آپ کے اردگرد کوئی شخص اس عادت سے متاثر ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.