مسلمان بیٹیوں نے پھر نام روشن کردیا ! دو امریکی مسلمان خواتین کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں،دونوں خواتین کا تعلق کہاں سے ہے؟

image

تفصیلات کے مطابق دو امریکی مسلمان خواتین پھر کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ الہان عمر اور راشدہ طلیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں دو مسلمان خواتین پھر منتخب ہوگئیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین ارکان راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

اس سے قبل بھی راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018ء میں پہلی مسلمان اراکینِ کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

دونوں مسلم خواتین پہلے بھی کانگریس کی ممبر تھیں۔ صومالی نژاد امریکی الہان عمر اپنے حلقے منی سوٹا ڈسٹرکٹ 5 سے 64 اعشاریہ 6 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی ہیں، انہوں نے 2 لاکھ 52 ہزار 939 ووٹ حاصل کیئے۔

راشدہ طلیب نے اپنے حلقے مشی گن ڈسٹرکٹ 13 سے 66 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی ہے، انہیں 78 ہزار 958 ووٹ ملے۔ راشدہ طلیب کی پیدائش امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پیدا ہوئیں اور اُن کے والدین کا تعلق فلسطین سے ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts