بارش میں چلنے والے شخص کے قریب آسمانی بجلی گرنے کا منظر، دل دہلا دینے والے مناظر دیکھیں اس ویڈیو میں

image

بارش میں چلنے والے ایک شخص سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برسات میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گرتی ہے اور اس کے ہاتھ سے گر کر پگھل جاتی ہے اور وہ خوف کا شکار ہوکر اپنی چھتری اُٹھا کر وہاں سے دوڑ پڑتا ہے۔

دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے دن اس طرح کی خوفزدہ کر دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts