پانی چاند کے کونسے حصے میں موجود ہے؟ ناسا نے بڑی تصدیق کردی

image

1969 میں جب انسان چاند پر پہلی بار اترا تھا تو یہ خیال کیا جاتا تھا کہ چاند پر پانی نہیں ہے اس لیے یہاں زندگی ممکن نہیں مگر اس کے بعد مشاہدوں سے یہ بات معلوم ہوئی کہ یہاں برف اور پانی کے آثار موجود ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنی جدید تحقیق میں یہ تصدیق کی ہے کہ چاند کے روشن حصوں میں بھی پانی موجود ہے،اس حوالے سے کیلی فورنیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناسا کے ترجمان نے بتایا کہ چاند کے وہ حصے جو سورج کی جانب ہیں وہاں پانی کی دریافت ہوئی ہے جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ چاند پر پانی کی موجودگی پہلے خیال کی گئی مقدار سے کئی زیادہ ہے۔

ناسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایئر کرافٹ 747 پر قائم صوفیہ نامی ٹیلی سکوپ کے ذریعے کی گئی ہے یہ طیارہ کافی بلندی پر پرواز کرتا ہے اور اسے خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے-


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts