انہوں نے 8 لاکھ کی گھڑی تحفے میں دی۔۔۔۔ گلوکارہ نیہا ککڑ کی شادی پر بالی ووڈ اداکاروں نے دیے مہنگے ترین تحفے جن کی قیمت بھی ہیں حیرت انگیز

image

ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی شادی کے موقعے پر تمام مہمانوں کی جانب سے خوبصورت تحائف دئے جائیں۔ وہ بے صبری اس خوشی کے موقعے کا انتظار کرتی ہے

حال ہی میں مقبول بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ شادی ہوئی جس میں کئی بالی ووڈ فلم اسٹارز نے شرکت کی۔ لیکن بہت سے اداکار ان کی شادی کی تقریب میں اپنی مصرفیات کے سبب شرکت کو یقینی نہیں بنا سکے مگر ہاں ان کے لئے زبردست تحفے ضرور بھجوائے۔

ہم آپ کو بتائیں گے کہ گلوکارہ نیہا ککڑ کو ان کی شادی کے موقعے پر کس اداکار نے کونسا تحفہ دیا۔

1- امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے بگ بی یعنی امیتابھ بچن نیہا ککڑ کی شادی میں شرکت تو نہ کر سکے مگر انہیں تحفہ بھجوانا بھی نہ بھولے۔ انہوں نے نیہا کو پھولوں کے ساتھ تحریری خط بھیجا جو انہیں بے حد پسند آیا۔

2- عالیہ بھٹ

سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے نیہا ککڑ کو مہنگے ترین ہیرے کے ائیر رنگز(کانوں کی بالیاں) بطور تحفے میں پیش کیں۔ اور ان ہیرے کی بالیوں کی قمیت 3 لاکھ روپے تھی۔

3- ڈیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ڈیپیکا پڈوکون نے نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کے موقع پر انہیں گھڑی کا سیٹ بطور تحفے میں پیش کیا جس کی قمیت 8 لاکھ روپے تھی۔

4- کارتھک آریان

بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار کارتھک آریان ایک خوبصورت ہینڈ بیگ گفٹ کیا جس کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔

5- کپل شرما

بھارت کے نامور کامیڈین اور اداکار کپل شرما اور نیہا ککڑ میں بہت گہری دوستی ہے اور انہیں اپنی چھوٹی بہن کی طرح مانتے ہیں۔ گلوکارہ کی شادی کے موقعے پر کپل نے انہیں کانوں کی بلیاں اور پلیٹینم کا ہار تحفے میں پیش کیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts