آپ کا دل کتنا صحت مند ہے؟ صرف ٹھنڈے پانی اور برف سے جاننے کا بہترین طریقہ جانیں اور گھر میں ہی دل کا آسان ٹیسٹ کریں

image

دل اپنا کام صحیح سے انجام نہ دے تو انسان کا جسم بھی محتاج ہو جاتا ہے کیونکہ دل پورے جسم میں خون کی ترسیل کرتا ہے اور جب پمپنگ اعضاء ہی کام نہ کرے تو جسمانی کمزوریاں ہمیں اپنے روزمرہ کے کام بہتر طور پر سرانجام دینے نہیں دیتی اور یوں ہمیں خطرناک بیماریاں آگھیر لیتی ہیں۔

دل کی صحت اچھی ہے یا نہیں اس بات کو پتہ لگانے کا گھر میں ٹیسٹ کرنے کا ایک آسان طریقہ ماہرین کی نظر سے آپ بھی جان لیں تاکہ آپ خود کو صحت مند اور دل کی مضبوط رکھنے میں اپنی مدد آپ کرسکیں۔

ویب سائٹ برائٹ سائیڈ رڈل کے ماہرین کے مطابق نظام دوران خون اور دل کی صحت چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان ٹِسٹ یہ ہے کہ:

• ایک پیالے کو ٹھنڈے پانی سے بھر دیں اور اس میں برف کے چند ٹکڑے آئس کیوبز ڈال لیں۔

• پھر اس میں اپنے ہاتھوں کو ۳۰ سیکنڈز تک پانی میں ڈبوئیں رکھیں۔

• جب آپ 30سیکنڈ کے بعد ہاتھ پانی سے باہر نکالیں گے تو آپ کو دو طرح کے رزلٹ نظر آئیں گے:

'' ٹھنڈے پانی میں رہنے کے باعث آپ کی انگلیاں سرخ ہو جائیں گی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نظام دوران خون میں کوئی رکاوٹ نہیں اور آپ کے خون میں آکسیجن کی کافی مقدار موجود ہے یعنی پورے جسم میں خون کی گردش بہتر طریقے سے ہو رہی ہے اور دل کی صحت اچھی ہے''۔

''اگر آپ کی انگلیاں نیلے یا پیلے رنگ کی ہو جائیں یو یقینی طور پر خطرے کی علامت ہے۔ اس کا مطلب ہو گا کہ جسم میں خون کی گردش ٹھیک نہیں ہو رہی ، خون میں آکسیجن کی مقدار بھی کم ہے اور دل کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔'' اس کی وجہ یہ ہے کہ:

انگلیاں پیلی اس وقت ہوتی ہیں جب خون کے سرخ خلیات میں آکسیجن کا لیول کم ہو اور جسم میں اس کی گردش سست ہو رہی ہو۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts