پاکستانی نوجوان محمد عرفان نے 135 سے 47 کلو وزن کم کر کے یہ بتا دیا کہ وزن گھٹانا مشکل کام نہیں، جانیں ان کا بہترین ڈائٹ پلان

image

دبئی میں مقیم ایک 37 سالہ پاکستانی محمد عرفان نے اپنا 47 کلو وزن کم کر کے یہ بتا دیا کہ وزن گھٹانا مشکل کام نہیں ہے۔ انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ ان پہلے وزن 135 کلو تھا۔ عرفان بتاتے ہیں کہ ان کا وزن تیزی سے بڑھ رہا تھا اور انہیں چند سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل پش آرہی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا وزن گھٹانے کا پختہ ارادہ کیا۔

وزن کیسے کم کیا؟

محمد عرفان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست سے ملاقات کی جس نے اپنا وزن کم کر کے اپنی زندگی بدل دی تھی،جس کے بعد عرفان بھی اپنے دوست کے نقشِ قدم پر چل پڑے۔

عرفان نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب پر کچھ وزن کم کرنے والی ویڈیوز دیکھیں۔ انہوں نے چند لیموں خریدے ، شہد کا انتظام کیا اور پھر دونوں چیزوں کو گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ معمول کے ساتھ پینا شروع کیا۔ اس دوران عرفان نے روٹی اور چاول بالکل ترک کردئے اور اس کی جگہ تازے پھل اور ابلی ہوئی چکن کھانا شروع کی۔

صرف ڈائٹ پلان ہی سب کچھ نہیں۔ محمد عرفان بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے انہوں نے چہل قدمی کرنا شروع کی اور آہستہ آہستہ وہ جوگنگ کرنے کے مرحلے میں آئے۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش سے انہوں نے حیران کن طور پر 47 کلو وزن کم کیا اور آج وہ ایک صحت بخش زندگی گزار رہے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts