کھانے کے بعد لونگ کا ایک ٹکڑا چبانے سے کیا فائدہ ہوگا؟ ایک دفعہ استعمال کے بعد آپ بھی روزانہ اس کو کھانے کا معمول بنا لیں گے
لونگ گھروں میں موجود ہوتی ہے اور کھانوں میں سب استعمال کرتے ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوگا۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔
کھآنے کے بعد لونگ کا ایک ٹکڑا چبا کر کر کھانے سے بھی ہماری بڑی مشکلیں آسان ہوسکتی ہے جو کہ یہ ہیں:
• لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔
• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں کو ختم کرنے میں مفید ہے۔
• جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اس میں بھی فائدہ ہوگا۔
• تیزابیت کی شکایت ہو یا بد ہضمی کھانے کے لونگ چبائیں اور کھانا جلد ہضم کریں۔
• لونگ میں الکلائن اور کیرینیٹیو خصوصیات ہوتی ہیں جو پیٹ اور معدے میں پیدا ہونے والے اضافی ایسڈ کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔