بالی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ کترینہ کیف کی نئی تصاویر ایک مرتبہ پھر مداحوں کو بھا گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاپنے والوں کو بتا دیا کہ وہ کہاں ہیں۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث طویل عرصے تک گھر میں رہنے والی کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی سمندر کنارے نہایت خوشگوار مزاج میں تصاویر شیئر کیں جو دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں نے بےحد پسند کیں۔
37 سالہ کترینہ کیف نے اپنی تصاویر کے ساتھ نیچے کیپشن میں لکھا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں مالدیپ میں موجود ہیں اور اپنے کام سے بہت پیار کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلموں میں بہترین اداکار کے جوہر دکھا چکی ہیں۔