کورونا وائرس کے دوران لنڈا بازار کے کپڑے کس طرح استعمال کرنے چاہیئے ؟

image

کورونا وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں جاری ہے اور سردیوں کی آمد آمد ہے ایسے میں جرسیوں اور جیکٹس وغیرہ کے لئے متوسط طبقے سے لے کر امیروں تک ہر کوئی لنڈا بازار کا رخ ضرور کرتا ہے کیونکہ یہاں غیر ممالک کے مشہور برانڈز سے لے کر لوکل برانڈز تک کی ہر چیز باآسانی مل جاتی ہے۔

پاکستان کے لنڈا بازاروں میں زیادہ تر اشیاء آسٹریلیا، چین، پیرس، فرانس، کینیڈہ، جرمنی اور ویتنام کی ہوتی ہیں خصوصاً کپڑے اور جوتے۔ اب چونکہ ان ممالک میں کورونا وائرس کا زور زیادہ ہے تو یہاں سے آنے والے کپڑوں میں بھی کورونا کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مرتبہ سردی میں ان کپڑوں کو خرید کر استعمال کرنے جارہے ہیں تو یہ جان لیں کہ ان کا استعمال کرنا صحیح ہے یا نہیں ۔۔؟

ان کپڑوں کا استعمال کریں، لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ کپڑوں میں کورونا کے اثرات عموماً 4 سے 8 گھنٹے تک رہتے ہیں، لیکن یہ حتمی نہیں ہے کہ یہ 8 گھنٹے بعد کورونا فری ہو جاتے ہیں۔

لہٰذا لنڈا کے کپڑوں کو استعمال کرنے کی ایسی آسان ٹپ جان لیں جو ان کپڑوں کو کورونا کے اثرات سے بچا سکے۔

ٹپ:

• ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس میں چار چمچ لیکوئیڈ ڈٹرجنٹ ڈالیں۔

• پھر اس میں دو چمچ سوڈا اور دو چمچ سفید سرکہ ڈال دیں۔

• اب ان کپڑوں کو ایک سے دو گھنٹے بھیگنے دیں۔

• اس کے بعد پانی سے دھو کر کپڑوں میں سینیٹائزر کا سپرے کرلیں۔

لیجیئے آپ کے لنڈا بازار سے خریدے گئے کپڑے نئے اور چمکدار بھی ہوگئے، اور کورونا کے جراثیم بھی ختم ہوگئے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts