اگر آپ کو بھی اپنا موبائل فون جیب میں رکھ کر گھومنے کی عادت ہے تو فوراً یہ عادت چھوڑ دیں ورنہ ۔۔۔

image

آج کل ہر فرد کی جیب میں موبائل موجود ہوتا ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ایسا کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں تو کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ کسی کے پاس موبائل ہو اور وہ جیب میں نہ رکھتاہو۔ مگر اب ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ موبائل جیب میں رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

سائسندانوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کیلئے کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق آئی پیڈز، ٹیبلٹس اور موبائل فونز کا زیادہ استعمال نہ صرف دماغ، کانوں اور دل کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ موبائل فون سے نکلنے والی ریڈی ایشن انسان کیلئے کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ شعاع ریزی دماغ کی شریانوں پر بہت برا اثر ڈالتی ہیں۔ ان آلات سے خارج ہونے والی شعاعیں بچوں کی صلا حیتیں کم کرتی ہیں۔ نئے سروے کے مطابق تجرباتی مشاہدے میں بالغ شخص کی چھ منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا اور اس خاکے میں موبائل فون سے لگا اس شخص کا کان، گال، چہرہ، آ نکھیں اور دماغ تک متاثرہوئے۔ سرخ اور پیلا حصہ بتارہا ہے کہ صرف چھ منٹ کی ایک کال کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بچوں میں ممکنہ نقصان کی شرح اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 6 منٹ کی ہی کال پر جب تین سالہ بچے کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ریڈی ایشن کو ظاہر کرتے سرخ اور پیلے رنگ نے پورے چہرے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ موبائل فون کے استعمال سے بچے کے دماغ کے ساتھ آنکھیں، چہرہ اور دیگر اعضاء بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں جب موبائل فون آپ کی جیب میں ہوتا ہے جیسا کہ لوگ عموماً پینٹ کی جیب میں سامنے کی جانب رکھتے ہیں تو یہاں بھی موبائل فون ریڈی ایشن آپ کوممکنہ نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں۔ اس لیے جیب میں بھی موبائل فونز رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts