جگن کاظم نے اپنی بیٹی کا کیا نام رکھا؟ سوشل میڈیا پر پہلی بار تصویر شئیر کردی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور شو میزبان جگن کاظم نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کی بیٹی ’سیدہ نور بانو نقوی‘ کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی پیدائش گزشتہ ماہ ہوئی ہے۔

جگن کاظم کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا جبکہ اُن کے دونوں بیٹے بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

میزبان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہیں میرے تینوں بچے۔

اس کے ساتھ ہی جگن کاظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن مشہور قول لکھا کہ آئیے ہم ان لوگوں کے شکر گزار ہوں جو ہمیں خوش کرتے ہیں، جو ہماری روح کو خوبصورت بنانے والے ہمارے دلکش باغبان ہیں۔

جگن کاظم کے تینوں بچوں کی تصویر دیکھنے کے بعد میزبان کے دوستوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts